ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سکینڈل ،عدالت سے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

بدھ 06 دسمبر 2023ء

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سکینڈل،عدالت طلبی کے باوجود غیر حاضر رہنے والے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی،سماعت 13 دسمبر تک ملتوی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں حاضری لگائی سماعت کے دوران عدالت نے طلبی کے باوجود غیرحاضرملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کردی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں13 دسمبر تک توسیع کر دی گئی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت13 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں درخوست ضمانت پر بھی سماعت13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟