فوجداری مقدمات،دوسال میں ٹرائل مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

بدھ 06 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا ضابطہ فوجداری قانون کے تحت اگر ٹرائل دو سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے فیصلے میں کہا ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے،جن قانونی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج ہو انہی وجوہات کو بنیاد بنا کر دوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی،اگر کسی گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی جائے تو اسی گراؤنڈ پر دوبارہ ضمانت کی درخواست بھی نہیں دی جاسکتی،ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے، عدالت نے قتل کے واقعہ میں گرفتار ملزم محمد عثمان کی دو لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟