جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے علیحدہ کرنے کےلئے درخواست دائر

بدھ 06 دسمبر 2023ء

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا معاملہ، جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ میاں دائوود کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن غلام محمود ڈوگر کیس سننے والے بنچ کے سربراہ تھے، جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس دینے کی مخالفت کی تھی،سپریم جوڈیشل کونسل ارکان کو جانبدار نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایت نہ سنیں،جسٹس اعجاز الاحسن پر سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اعتراض اٹھایا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکا جائے اور جسٹس اعجاز الاحسن کی جگہ دوسرے سینئر جج کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن بنایا جائے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر