عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات کےلئے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا

پیر 04 دسمبر 2023ء

عام انتخابات، پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے سیکورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کے لئے خط لکھ دیا،، بتایا الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے،، اس وقت ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ ملک میں اس وقت 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے عام انتخابات، پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریڑی داخلہ افتاب اکبر درانی کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے،، اس وقت ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ ملک میں اس وقت 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اس وقت 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کنفرمیشن دی جائے۔ پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8ہزار 5سوپولیس اہلکار دستیاب ہیں،،،پنجاب میں ایک لاکھ 69ہزار110 اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی ضرورت ہے مراسلے کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 1500 اور رینجرز کے 1500 اہلکاراور آزاد کشمیر پولیس کے 1500اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے،،،خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو 56ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ مراسلے کے مطابق سندھ میں اس وقت ایک لاکھ 23ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے،،، سندھ کے پاس اس وقت ایک لاکھ 5ہزار پولیس اہلکار موجو دہیں جبکہ سندھ میں اس وقت 33ہزار 462 اہلکاروں کی کمی ہے۔ بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے،، بلوچستان میں 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے مراسلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسز کےذریعے پورا کیاجائے۔ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کیلیےریکوزیشن کیاجائے جبکہ ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایسا کیاجائے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی