سائفر کیس،سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

پیر 04 دسمبر 2023ء

سائفر کیس،سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے سائفر کیس کی سماعت کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عدالت نےفیصلہ کیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔