پاک امریکہ مشاورت،رواں ماہ اہم امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 03 دسمبر 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی معاملات پر مشاورت جاری ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے کریں گے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی، جولیٹا والس نوئیس 4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتِ حال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر