مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا

جمعه 01 دسمبر 2023ء

مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی، پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا،، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا ہے ،پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، واضح رہے کہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں، پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے، پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار