پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی الیکشن پر سوال اٹھادیا

جمعرات 30 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔نئے چیئرمین کی تقرری مسترد کر دی اسلام آباد سے جاری بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا، نہ صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں۔جبکہ امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے