پی ٹی آئی بنی خاندانی سیاست کا اکھاڑہ،عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

جمعرات 30 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف بنی خاندانی سیاست کا اکھاڑہ ،پارٹی پر قبضے کےلئے نند بھاوج جھگڑا شروع،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اپنی نندوں کے حوالے سے خوش نہیں ہیں،انہوں نے آڈیو میں اپنی نندوں کے حوالے سے کہا کہ وہ عمران خان کو بتا رہی تھیں کہ لطیف کھوسہ نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی ہے جس کے جواب میں لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ میں تو بد تمیزی کرنے والا آدمی ہی نہیں ہوں،بشری بی بی نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ تینوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے آپکے رویے کی شکایت کی ہے لیکن میں نے خان صاحب کو کہہ دیا ہے کہ میرے کیسز میں وکیل آپ ہی ہونگے آڈیو میں بشری بی بی واضح طور پر لطیف کھوسہ سے اپنی نندوں کے حوالے سے کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ان کو آپکے آفس میں جانے کی کیا ضرورت تھی،میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ ان سے زیادہ بات کروں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ