سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش

منگل 28 نومبر 2023ء

سائفر کیس،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشیںکے حوالے سےرپورٹ پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی منسلک کی ہے جبکہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط عدالت میں پڑھ کر سنا یا جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ جیل حکام کا موقف ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش نہیں کرسکتے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خط کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ دوسری طرف ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جانا ضروری ہے، دوبارہ پہلے مرحلے سے کیس شروع ہونا ہے۔ شاہ خاور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت پیشی ضروری ہے، جیل ٹرائل کا تعلق سیکیورٹی کی وجہ سے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ فیصلے کے بعد پہلی سماعت ہے، اب عدالت پرپر منحصر ہے کہ کہا فیصلہ کرتی ہے،سماعت ویڈیو لنک پر ہو سکتی ہے، جج مناسب فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیسے کیس چلایا جائے۔ شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری میں ملزم کو پیش کیا جانا ضروری ہے، اگر پیش نہیں کیا جاتا تو 540 کے تحت وکیل درخواست دے سکتا ہے، فردِ جرم عائد کرنے اور کیس آگے بڑھانے کے لیے ملزم کو پیش کیا جانا ضروری ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟