سابق صدر آصف زرداری کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،خورشید شاہ

پیر 27 نومبر 2023ء

سابق قائد حزب اختلاف وزیر خورشید شاہ کہتے ہیں آصف علی زرداری کے بیان کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں تاہم فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر دباؤ ڈال کر سیاست نہیں کرتے، 55 سال سے اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی ایسے ہی کہتے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ایک ادارہ ہے جو ہر طبقے کا ہے۔ سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بندرگاہ ہے،جہاں سے ملک بھر میں تجارت ہوتی ہے مگر سندھ میں ایک موٹروے نہیں بنائی گئی، سندھ میں کوئلے سے 2600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سندھ میں کوئلے سےپیدا ہونے والی بجلی20 ہزار میگاواٹ تک جائے گی مگر سندھ کی گیس بند کردی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد دیواروں پر لکھے صوبائی حقوق کے نعرے ختم ہوئے، یہ ترمیم پہلے ہوتی تو بنگلہ ديش نہ بنتا۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں