غیر شرعی نکاح،خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

هفته 25 نومبر 2023ء

خاور مانیکا نے غیر شرعی نکاح کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے ۔ 1989میں میری بشریٰ بی بی سے شادی ہوئی ، جس کی بہن کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی سے اسلام آباد دھرنے کے دوران ہمارا رابطہ ہوا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں رہائش پزیر بشریٰ بی بی کی بہن کایہودی لابی کے ساتھ گہرا تعلق ہے،گزرتے وقت کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی نے میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی،میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے اپنی فیملی سے دُور کرنے کی کوشش کی مگر ان کی مسلسل مداخلت جاری رہی، خاور مانیکا نے درخواست میں مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیری مریدی کاسہارا لے کر میری ذاتی زندگی اور گھر میں داخل ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی میری غیر موجودگی میں میرے گھر آتے تھےجوکہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں،بشریٰ بی بی نے بنی گالہ ہاؤس آنا جاناشروع کردیا تھا۔خاور مانیکا کی جانب سے 4 گواہوں کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے، جس میں خاور فرید مانیکا خود ، مفتی سعید ، عون چوہدری اور محمد لطیف شامل ہیں۔ یکم اگست 2018ء کے چیئرمین پی ٹی آئی کے نکاح کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں خاور فرید مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلب کرنے اور سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے خاور مانیکا کا بیان قلمبند کرکے کیس کی سماعت28 نومبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز شہری محمدحنیف نے غیر شرعی نکاح کیس سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی تھی، جس پر عدالت نے کیس خارج کردیا تھا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے