شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع

هفته 25 نومبر 2023ء

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیسز میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک مذید توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت کو آخری موقع قرار دیتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کیس سے متعلق درج تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیدیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر پیش ہوئے اور عدالت سے آج کیلئے مہلت مانگی کہا کہ دو سپیشل پراسیکیوٹرز آج موجود نہیں ہیں لہذا التوا دیا جائے۔ جس شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ ہمارے موکل کے خلاف کیا شواہد ہیں اور انہیں کب اور کیوں ان مقدمات میں ڈالا گیا ہے کیونکہ شیخ رشید کا نام پہلے تو 9 مئی کی کسی ایف آئی آر میں نہیں تھا اور اب تمام مقدمات میں 6 ماہ کی تاخیر کے بعد نام ڈالے گئے۔ شیخ رشید نے عدالت کو مخاطب کرکے کہا کہ آخبار میں پہلے ہی خبر چھپ چکی کہ پراسیکیوشن کیس میں تاریخ لے گی۔ جس پر جج ملک اعجاز آصف کے ریمارکس دیئے کہ یہ تو عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے، خبر سے تاثر ملتا ہے کہ شاید عدالت کو کوئی باہر سے کنٹرول کرتا ہے، آئندہ ایسی خبر چھپی تو ایکشن لوں گا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی اور شیخ رشید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی توسیع کردی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ