امام کعبہ کی آ رمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جمعه 24 نومبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امام کعبہ کاپاکستان آناپاکستانی عوام کےلیے اعزازکی بات ہے،امام کعبہ کا دورہ پاکستانی عوام کےلئے قابل تکریم ہے،دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں،پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت ہے،دونوں برادرممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور ان کے کسٹوڈین کا احترام کرتے ہیں۔دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید، امام کعبہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات دوران کیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی اور ملاقات میں فلسطین اورکشمیرکے عوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا،امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہار کیا۔آ ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امام کعبہ نے امت کے امن،استحکام اوراتحادکےلئے دعا کی۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ