دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی،فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ

جمعرات 23 نومبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے ساتھ پوری طاقت سے نمٹا جائے گا،کانفرنس کا اعلامیہ جاری آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں”مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین“ پیش کیا گیا کانفرنس کے دوران فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“ کانفرنس کے شرکاء نے”بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت“ کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ”پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا“ شرکاء کا کہنا تھا کہ"مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے" کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ "پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے"جبکہ”پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے“ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بتایا گیا کہ”درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی ، جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے "جس پر فورم نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ؛”ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور جاری شدہ مثبت اقدامات کے تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔ انشاء اللہ“ اور”پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی“ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ” غیور پاکستانی عوام پرعزم اور متحد رہیں“ جبکہ ”معیشت کی پائیدار بحالی، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت“ کا فیصلہ کیا گیا کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اِظہار اطمینان کیا




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار