غزہ پر اسرائیل کی بمباری،جنوبی افریقہ کا سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ،پارلیمنٹ سے اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کی قرارداد منظور

بدھ 22 نومبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ مظالم ،جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نےاسرائیلی سفارت خانہ بند کرنےکی قرارداد منظور کرلی۔ بین الاقومی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ سے منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی اورجنوبی افریقی صدر سرل راما فوسا نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 33 ہزارسے زائد ہے،شہید فلسطینیوں میں 5 ہزار سے بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی