کرپٹو کرنسی اور آن لائن جوئے کے اشتہارات ،ایس ای سی پی نے نوٹس لے لیا

منگل 21 نومبر 2023ء

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیٹ اور مختلف ویب سائٹ پر چلائے جانے والے کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور بیٹنگ (کھیلوں پر شرط لگانے) والے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر چلنے والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس کو ایسے گمراہ کن اشتہارات چلانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ایس ای سی پی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسے معاہدوں کی تنسیخ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ایسے گمراہ کن اشہارات چلانے والی ویب سائٹ غیر منظور شدہ اسکیموں جیسے کہ ڈیجیٹل کوئن، اور آن لائن بیٹنگ ( شرط لگانے والے) پلیٹ فارمز کی ڈھکے چھپے انداز میں مارکیٹنگ کرتی ہیں ۔ ایسی کمپنیاں عمام طور پر کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کے تناظر میں ان ممنوعہ اسکیموں کے ناموں اور لوگو وغیرہ کی تشہیر کرتی ہیں ، جو کہ عوام میں ان غیر قانونی اسکیموں اور پلیٹ فارم بارے کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کئی نیوز ویب سائٹس اورکھیلوں کے بلاگز بھی غیر منظور شدہ ڈیجیٹل کوئن، آن لائن بیٹنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔ ایس ای سی پی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں ۔ ایس ای سی پی یا پاکستان کے کسی بھی دوسرے ریگولیٹر نے اس قسم کے پلیٹ فارم یا سرمایہ کاری کی اسکیمیں کی منظوری نہیں دے رکھی۔ لہذا، ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے آپ اپنے قیمتی سرمایہ کا تقصان کر سکتے ہیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔