امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات

هفته 18 نومبر 2023ء

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی سابق وزراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھا دیا ترجمان مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی، معاشی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت ، معیشت ، موسمیاتی تبدیلیوں اور علاقائی سلامتی و استحکام پر بھی بات ہوئی ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بیگناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا معاملہ بھی اٹھایا، نواز شریف نے فوری جنگ بندی اور غزہ میں خوراک، طبی امداد سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟