پولی کلینک میں زائد المعیاد ڈینگی کٹس کے استعمال کا کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

هفته 18 نومبر 2023ء

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پولی کلینک ہسپتال ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس میں فردجرم ایک بار پھر موخر ہوگئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پولی کلینک ہسپتال ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس پر سماعت ہوئی،ملزم اسسٹنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر امان اللہ خان عدالت میں پیش ہوئے،دیگرملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ملزم ڈاکٹر امان اللہ خان کے وکیل نے سیکشن 5A کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے کہاہمارے نزدیک کوئی کیس بنتا ہی نہیں۔عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دےدیا اور سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے ڈینگی کِٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کیا تھاجن پر8800 زائد المعیاد ڈینگیکٹس کے استعمال کا الزام ہے۔ملزمان پر پولی کلینک میں ای این ٹی مشین کے فراڈ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا