سی گارڈین 2023, پاکستان اور چینی بحری افواج کا بحیرہ عرب میں پہلا مشترکہ گشت

جمعه 17 نومبر 2023ء

سی گارڈین 2023،پاکستان اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت،شمالی بحیرہ عرب میں پاک چین بحری افواج کی مشترکہ مشق سی گارڈین 2023 میں نئی تاریخ رقم ذرائع کے مطابق پی ایل اے نیوی کے ٹائپ 054 فریگیٹ لین ای اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف نے ٹاسک گروپ بنا کر اہم سمندری راستوں اور پورٹ چینلز پر گشت کیا،مشترکہ گشت کے دوران مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور فارمیشن مینوورنگ کی مشق کی گئی،وی بی ایس ایس یعنی وزٹ،بورڈ،سرچ اینڈ سیژر بھی مشق کے دوران تربیت کا حصہ ہیں ذرائع کے مطابق سی گارڈین مشق کا سی فیز شمالی بحیرہ عرب میں جاری ہے،پاک چین بحری افواج کا مشترکہ گشت سی گارڈین کا اہم مرحلہ ہے دفاعی ماہرین کے مطابق سی پیک کے تحفظ کے حوالے سے پاک چین مشترکہ بحری گشت انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاک چین مشترکہ بحری گشت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں ذرائع کے مطابق چینی بحریہ کے 3 اور پاک بحریہ کے 1 جہاز پر مشتمل دوسرا ٹاسک گروپ بھی سرگرم ہے چینی بحریہ کا ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر زی بو،ٹائپ 054 اے فریگیٹ جنگ ژو اور ٹائپ 093 رپلینشمنٹ شپ ٹاسک گروپ کا حصہ ہے،پاک بحریہ کا ٹائپ 054 پی این ایس شاہجہاں بھی دوسرے ٹاسک گروپ کا حصہ ہے دوسرے ٹاسک گروپ نے وی بی ایس ایس،ائیرئیل فوٹوگرافی،فضائی دفاع،کمیونیکیشنز اور مشترکہ اینٹی سب میرین تربیت میں حصہ لیا واضح رہے کہ سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ بحری مشق ہے،سی گارڈین 23 میں پاک بحریہ کے 2 ٹائپ 054 ایلفا پی اور 2 ایف ٹوینٹی ٹو پی فریگیٹس کے ساتھ اینٹی سب میرین پٹرول ائیر کرافٹ شامل ہے،چینی بحریہ کا 1 ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر، دو ٹائپ 054 اے فریگیٹس، رپلینشمنٹ شپ، ایک ٹائپ 039 یوآن کلاس آبدوز اور 1 سب میرین سپورٹ شپ مشقوں میں شامل ہیں سی گارڈین 2023 میں پاکستان اور چین کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز بھی مشقوں میں جوہر دکھا رہی ہیں، دفاعی ماہرین کے مطابق مشترکہ گشت ہنگامی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے لئے تیز تر ردعمل کا موقع فراہم کرتا ہے ،مشترکہ تربیت پہلے سے طے شدہ اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کی جاتی ہے،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔