بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان

بدھ 15 نومبر 2023ء

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی انکےلئے ایک اعزاز تھا،وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اہم زمہ داریاں دینے پر انکے مشکور ہیں سٹار بلے باز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شکست کی زمہ داری وہ قبول کرتے ہیں،کپتانی سے استعفی انکے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن درست فیصلہ کر لیا ہے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں،نئے کپتان کی مکمل حمایت کروں گا بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی وہ اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے،بابر اعظم نے 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالی تھی دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے بطور کھلاڑی ٹیم میں رہنے کو ترجیح دی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی