پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی،یکم اکتوبر سے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 349 افغان شہری واپس گئے

بدھ 15 نومبر 2023ء

غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 14 نومبر کو 2ہزار 712 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 765 مرد، 662 خواتین اور 1,285 بچے شامل ، 236 گاڑیوں میں 535 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل ہوئی ،، 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوٴہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے ، 14 نومبر کو 2ہزار 712 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والے 2ہزار 712 افغان شہریوں میں 765 مرد، 662 خواتین اور 1,285 بچے شامل ہیں ، 236 گاڑیوں میں 535 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، اب تک کل 2لاکھ 26ہزار 349 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا