اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت 16 نومبر تک روکنے کا حکم دے دیا

منگل 14 نومبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 نومبر تک سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دے دیا،حکم امتناعی جاری چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت اور جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران جسٹس میاں گل اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے کی اجازت کا مطلب اوپن کورٹ نہیں ،جس طرح سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے، کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو ٹرائل کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی ،وفاقی کابینہ کی جیل ٹرائل منظوری کا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کر دیں گے ، جسٹس میاں گل اورنگزیب نے کہا کہ وہ نوٹیفکیشن ہم دیکھیں گے اس میں کیا لکھا ہوا ہے ،عدالت نے واضح کیا کہ تمام تمام ٹرائلز اوپن کورٹ میں ہوں گے اس طرح تو یہ ٹرائل غیر معمولی ٹرائل ہو گا ، جسٹس میاں گل اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح چلایا جارہا ہے ؟ آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے ، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لیکر عدالت کے سامنے رکھ دوں گا، عدالت نے استفسار کیا کہ کب کن حالات میں کسی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا کہ جیل ٹرائل ہو گا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ پانچ گواہ اس وقت بھی جیل میں بیانات ریکارڈ کرانے کے موجود ہیں ، جس پر جسٹس میاں گل اورنگزیب نے کہا کہ بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے، وفاقی کابینہ نے دو دن پہلے جیل ٹرائل کی منظوری دی،کیا وجوہات تھیں کہ وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دی؟ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ منظوری سے پہلے ہونے والی عدالتی کارروائی کا سٹیٹس کیا ہو گا؟ تمام دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی سولہ نومبر تک روکنے کا حکم دے دیا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور