شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 13 نومبر 2023ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، سیکیورٹی اہلکاروں کی موثر کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب ہی سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کیلئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر