قائد مسلم لیگ ن نواز شریف منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے،اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا امکان

اتوار 12 نومبر 2023ء

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے،اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا امکان پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گےمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور اور سنیئر نائب صدر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی جائیں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بلوچ رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔ لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی