نگران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کےلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا

اتوار 12 نومبر 2023ء

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تقرری کا معاملہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے نام پر مشاورت کے لیے وزیر اعلی ہاؤس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔ اجلاس کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قریبی ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےتجویز کیا جو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ہری پور سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔ اتفاق رائے کے بعدجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبر پختوخوا کو بھیجا جائےگا۔ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد