بلوچستان میں ایک بار پھر چینی کا بحران،قیمت دو سو روپے کلو ہوگئی

جمعرات 09 نومبر 2023ء

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر چینی کا بحران،قیمت دو سو روپے فی کلو تک جاپہنچی تفصیلات کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ سمیت کئی شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی پرچون کی دکانوں پر فی کلو قیمت 2 سو روپے ہو گئی ہے۔ شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ کی شوگر ملوں سے ماہ اکتوبر اور نومبر کا کوٹہ نہیں اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا،جبکہ بلوچستان کے ستمبر کوٹے کے 19 ٹرک کسٹم سکھر نے پکڑ رکھے ہیں ڈیلرز کے مطابق ٹرکوں کے ساتھ پرمٹ، این او سی سمیت تمام دستاویزات موجود تھیں اور بلوچستان حکومت نے ٹرک چھوڑنے کےلئے متعلقہ ادارے کوخط بھی لکھا،لیکن بلوچستان حکومت سے تصدیق ہونے کے باوجود سکھر کسٹم نے چینی ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق بلوچستان حکومت کا کسٹم کے ساتھ رابطہ ہے، معاملہ جلد حل ہونے کا امکان ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ