چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات کا معاملہ،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

بدھ 08 نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ،اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ نے عدالت میں توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کرادیا تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کروائی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی پیر تک ملتوی ہو گئی لیکن سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے سے معذرت کی اور موقف اختیار کیا کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے ان کی بیٹوں سے بات کروائی گئی تھی تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کروانے کی سہولت جیل میں موجود نہیں ہے۔ سپریٹنڈنٹ ڈایالہ جیل کےجواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے ، جیل پی سی او کے ذریعے فیلمی اور وکلا سے قیدیوں کی بات کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان سے متعلق ایک لیٹر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملزمان کو پی سی او کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔ جواب میں کہا کہ عدالت کی حکم عدولی سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا، توہین عدالت کی جو درخواست دائر کی گئی ہے اسے خارج کیا جائے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی