لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ ادا،نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت اعلی حکام کی شرکت

منگل 07 نومبر 2023ء

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 42 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر ساکن اسلام آباد کی نماز جنازہ میں نگران وزیراعظم ، وزیر دفاع،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،آرمی چیف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دیگرشہداء 31سالہ نائیک خوشدل خان ساکن ضلع لکی مروت ، 27سالہ نائیک رفیق خان ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ اور33سالہ لانس نائیک عبدالقادر ساکن ڈسٹرکٹ مری کی نماز جنازہ بھی ان کے متعلقہ آبائی شہر وں میں آدا کردی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے