بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر،نوٹیفیکشن جاری

منگل 07 نومبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی۔سابق ڈی جی ایف آئی اے مسلم لیگ ن کے صدر مقرر تفصیلات کےمطابق سندھ میں مسلم لیگ ن میں تنظیمی تبدیلہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی جس کے مطابق بشیر میمن کو پارٹی کی صوبائی صدارت کی زمہ داری سونپی گئی جبکہ سابق ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023ء کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا،استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لیے سندھ کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ بشیر میمن کہ تقرری متعلق ن لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔