وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

اتوار 05 نومبر 2023ء

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،نیا فریم ورک تیار کیا جائے گا،ذخائر تین ماہ کےلئے رکھنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے لیکن اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہو، ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے جس کے لیے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی ماہرین کی مدد سے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیارکرے گا، نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی