یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر کا وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطہ،افغان پناہ گزینوں اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت

بدھ 01 نومبر 2023ء

یوایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاوور کا وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطہ،غزہ کی صورتحال،پاکستان گرین الائنس اور افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے امور پر بات چیت امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران یو ایس پاکستان گرین الائنس کے تحت سیلاب کے بعد بحالی، موسمیاتی تبدیلیوں اور وسیع تر کوششوں پر پاکستان میں یو ایس ایڈ کے کام پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان کے مطابق رابطے کے دوران غزہ میں سنگین انسانی بحران، اور ضرورت مند شہریوں کو زندگی بچانے والی خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اور دیگر اہم امداد فراہم کرنے کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کی کوششوں کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔ سفارتخانے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر پاور نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور پناہ گزینوں کے تحفظ کی اہمیت کے حوالے سے بھی وزیر خارجہ جیلانی کے ساتھ بات چیت کی کہ کس طرح امریکہ اور پاکستان اہل پناہ گزینوں کی محفوظ اور موثر آباد کاری اور امریکہ میں منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار