فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کے حوالے سے کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر

جمعه 20 اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا. عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے. سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے ہوگی. جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا. بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں. کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی. عدالت عظمیٰ میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہوگی. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا. جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بنچ میں شامل ہیں. ملک میں نوے روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟