غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑ دیں،مزید مہلت نہیں ملے گی،حکومت نے فیصلہ سنا دیا

جمعه 20 اکتوبر 2023ء

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہر حال میں 31 اکتوبر تک واپس جانا ہوگا،وفاقی حکومت نے مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ،مقررہ مدت کے بعد گرفتاری اور ملک بدری کا آپشن استعمال کیا جائے گا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کےلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں گیارہ دن باقی ہیں اور31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر ہے حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 31 اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور حکومت نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے حکومت کے حتمی فیصلے کے بعد31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا جہاں غیر قانونی غیر ملکی آباد ہیں اوران افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جاۓ گی، جو ان کو پناہ دیں گے،معینہ مدت کے بعد غیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول مہمند ایجنسی،خیبر،سوات،دیر اور چترال میں مقیم غیر ملکیوں کے کوائف کی جانب پڑتال کا عمل بھی جاری ہے اور وہاں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہدایت کی جا رہی ہے کہ 31 اکتوبر سے قبل پاکستان چھوڑ دیں دوسری جانب غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل بھی جاری ہے اور 19 اکتوبر کو 3248 افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے ہیں جن میں 778 مرد،710 خواتین اور 1760 بچے شامل ہیں،اعداد و شمار کےمطابق وفاقی حکومت کی طرف سے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 51756 افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے