وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،چھ دہشتگرد ہلاک،چار سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو جھڑپیں، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے، 4 اہلکار وطن پر قربان ہوگئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جس میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد سرغنہ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی شامل تھا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا، تاہم آپریشن کے دوران وطن کے تین بہادر بیٹوں نے جانوں کی قربانی دی، شہداء میں راولپنڈی کے 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق، اٹک کے 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور ملتان کے 23 سالہ سپاہی عبدالحمید شامل ہیں، دوسرے واقعہ میں جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کشمور کے 25 سالہ سپاہی فرمان علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی