سپریم کورٹ نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی

پیر 16 اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی،عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار آفس کو سات دن میں درخواست گزار کو ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا عدالتی فیصلہ اردو میں بھی جاری کیا جائے گا،عدالت نے حکم دیا رجسٹرار سپریم کورٹ سات روز میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کرے، عدالت نے فیصلے میں کہا رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست گزار کو متعلقہ معلومات فراہم کرنا چاہیے تھی،رجسٹرار نے درخواست گزار کو معلومات فراہم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں دیا،آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات فراہم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں،رجسٹرار آفس درخواست گزار کو معلومات کے ساتھ ادا کی گئی کورٹ فیس بھی واپس کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ فیس بھی واپس کی جائے، عدالت نے فیصلے میں کہا معلومات کے حصول کا تقاضا کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے، معلومات فراہم کرنے والا وجوہات کے جائزے کا پابند ہے،رجسٹرار سپریم کورٹ درخواست گزار کو ملازمین کی مکمل تفصیلات سات روز میں فراہم کرے، جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ تحریر کیا درخواست گزار مختار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا جس پر درخواست گزار نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا، انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا،انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پر درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟