قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء

قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، قطری چیف آف سٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔۔۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر