ملک کے مختلف حصوں میں 13 سے 18 اکتوبر تک بارشوں کا امکان |
|
جمعرات 12 اکتوبر 2023ء | |
ملک میں بارشںوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل سے داخل ہو گا،14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا،13 سے 17 اکتوبر کو سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کے پی کے کے پہاڑی علاقوں پہ برفباری کا امکان ہے،جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، ایڈوائزری کے مطابق 13 سے 17 اکتوںر تک لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانولہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،جبکہ17 اور 18 اکتوںر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ یے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ یے،سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، |