فواد چوہدری بیمار اور اسد عمر کی استدعا،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں فواد چودھری کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اس لیے نہیں آئے۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ نے رویہ اپنا لیا ہے کہ یہاں پیش نہیں ہوتے، ممبر نثار درانی نے کہا کہ اس پر ہم مناسب آرڈر جاری کریں گے۔ اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو ممبر نثار درانی نے کہا آپ کے وکیل انور منصور تو یہاں پر پیش نہیں ہوتے، جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ آج یہاں خود پیش ہوا ہوں، سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردیں، تب تک فواد چودھری کی طبیعت بھی بہتر ہوجائے گی۔ ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے اسد عمر کی استدعا پر جواب دیا کہ 24 اکتوبر تک فواد چودھری کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی اور اس بہانے آپ کی ان سے ملاقات بھی ہوجائے گی۔جس کے بعداسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں