الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

منگل 10 اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعترضات جمع کرانے کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ای سی پی کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق درخواست دہندہ کا متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے،اعتراضات درخواست خود یا تحریری طور پر جمع کراسکتے ہیں،ہدایت نامہ کے مطابق کوریئر سروسز،فیکس یا ای میل کے ذرایعے بھیجے گئے اعتراضات قابل قبول نہیں ہونگے درخواست اعتراضات کی آٹھ کاپیاں بمعہ نقشہ جات بھجوائی جا سکتی ہیں،درخواستوں پر ضلع کے تمام موجودہ انتظامی اور ریونیو یونٹ واضح طور پر ہونے چاہیئں،اعتراضات دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں،جن کی آخری تاریخ ستائیس اکتوبر ہے،حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت تیس نومبر کو کی جائے گی علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشاورت گیارہ اکتوبر کو ہوگی،جس کے بعد حتمی ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا،مشاورتی اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوگا،جس کےلئے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار