چیئرمین پی ٹی آئی کو واک میں سہولت دینے کےلئے بیرک کی دیوار توڑنے کا حکم

پیر 09 اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں باغیچے تک رسائی دینےکےلئے بیرک کی دیوار گرانے کا حکم دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا۔ اور بیرک کی دیوار توڑ کر بیرک کو بڑا کرنے کا حکم دیا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی رسائی ہو سکے گی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار