سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی

پیر 09 اکتوبر 2023ء

سائفر کیس، خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے،سماعت کے دوران سائفرکیس میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔ کیس کی سماعت میں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جو 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی