افغانستان سے چمن میں پاکستانی علاقے پر فائرنگ،دو شہری شہید،پاکستان کا سخت ردعمل

بدھ 04 اکتوبر 2023ء

افغانستان سے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں بلااشتعال فائرنگ سے بارہ سالہ بچے سمیت 2 معصوم پاکستانی شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ زیرو لائن پر پاک، افغان سرحد پر چمن بارڈر کراسنگ کے دوستی گیٹ پر شام 4 بجے پیش آیا۔دوستی گیٹ پر تعینات افغان سپاہی نے پاکستان سے افغانستان جانے والے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پاکستانی فوجی دستوں نے جانی نقصان سے بچانے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بے گناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے تبادلے سے مکمل گریز کیا۔واقع میں جاں بحق شہریوں کے جسد خاکی اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے زخمی بچے کو فوری طور بچایا جو کہ اب زیر علاج ہے۔ افغان حکام سے اشتعال انگیزی کے مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کی وجہ دریافت کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق عبوری افغان حکومت سے اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو مستقبل میں نظم و ضبط کا پابند کرے گی اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔پاکستان مثبت، تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی، ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے،ایسے ناخوشگوار واقعات سے خلوص نیت اور بامقصد نکات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان