سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 9 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 04 اکتوبر 2023ء

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو ئی، سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے تھے۔ دوران سماعت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے وکلا اور ایف آئی کے پراسیکیوٹرز بھی اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اعتراض اٹھایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، جب تک وہ فیصلہ نہیں آ جاتا، ایف آئی اے کے چالان کی کاپیاں وصول نہیں کریں گے ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے اعتراض پر سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ تاہم آج اہم واقعہ یہ ہوا کہ جیل کے اندر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو پیش کیا گیا تو دونوں کی قیدیوں کی حیثیت سے آپس میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر صرف رسمی سلام دعا ہو سکی یا گفتگو بھی ہوئی یہ رپورٹ سامنے نہیں آ سکی واضح رہے کہ سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں