وائس ایڈمرل نوید اشرف نئے سربراہ پاک بحریہ ہونگے

منگل 03 اکتوبر 2023ء

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر،تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان کے مطابق نئے نامزدچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ اسکے علاوہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے