ہنگو دھماکہ،کور کمانڈر پشاور کا جائے وقوعہ کا دورہ، سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات

جمعه 29  ستمبر 2023ء

ہنگو میں مسجد میں دھماکہ،کور کمانڈر پشاور کا جائے وقوعہ اور ڈی ایم ایچ کا دورہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات،زخمیوں کی خیریت بھی دریافت کی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات ہنگو مسجد دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی،کور کمانڈر نے ایک بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو سراہا اعلامیے کے مطابق کور کمانڈر پشاور نےسی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا اوردھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اورخیریت دریافت کی دورے کے دوران گفتگو میں کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟