مستونگ اور ہنگو میں دھماکے،35 افراد شہید،درجنوں زخمی

جمعه 29  ستمبر 2023ء

ہنگو اور مستونگ دھماکے 35 افراد شہید،درجنوں زخمی،شہداء اور زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل، تفصیلات کے مطابق ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے ساتھ واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا ، دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور نمازی ملبے تلے دب گئے پولیس حکام کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکا ہوا، جس سے مسجد کا ایک حصہ اور چھت منہدم ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت 40 کے قریب نمازی مسجد کے اندر تھے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت جمعہ کا خطبہ جاری تھا دہشت گردوں نے اچانک گارڈ پر فائرنگ کرتے ہوئے مسجد پر حملہ کر دیا اور ہینڈ گرنیڈ بھی استعمال کیئے اس دوران ایک بڑے دھماکے سے مسجد شہید ہو گئی اور نمازی ملبے تلے دب گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد کی لاشوں کو ملبے نکال لیا گیا جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ بھی کردی گئی دوسری جانب مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں 30 سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟