پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،چار سیکیورٹی اہلکار شہید،تین دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

جمعه 29  ستمبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جس کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے اور چند زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتی رہیں گے اور وطن کی حفاظت کےلئے دی جانے والی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان