سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کرنے حکم

جمعرات 28  ستمبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس ، عدالت نے ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرکے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہوتوہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی ، آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی ، آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرکاروائی سے عدالت مطمئن نہ ہوئی تومزید کاروائی آگے بڑھیں گے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف