مستقبل کا لائحہ عمل،حکومت کابین الاقوامی پٹرولیم کمپنیوں کو پاکستان واپس لانے پر غور

منگل 26  ستمبر 2023ء

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجوہات اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل ، بین الاقوامی پیٹرولیم کمپنیوں کی پاکستان واپسی کی رواہ ہموار کرنے پر غور ، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا نے سمیت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا کر پیٹرولیم کے مسائل کو حل کرنے پر زور ،، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑھاوٴ دیکھنے میں آرہا ہے، پاکستان میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ محض 10 فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے، پاکستان میں 2014 میں ہمارے پاس 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں، ہمارے پاس 14ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے ، ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے، 2014 سے ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت پاکستان کا واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے ، 2010 سے اب تک 11 بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں کام بند کرکے جاچکی ہیں، بین الاقوامی پیٹرولیم کمپنیوں کی پاکستان میں واپسی ملکی ترقی اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ہے ، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں دیکھا جائے تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں ، پاکستان میں ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا کے اور الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا کر پیٹرولیم کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے